Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے دوران کراچی میں بھرپور انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے پنجاب کو جرائم اور کرپشن کی سلطنت قرار دیتے ہوئے کہاکہ 'مغل اعظم بادشاہ کو صرف دوسرے نظر آتے ہیں۔'
جب سربراہ ہی کرپشن میں ملوث ہو تو ملک کیسے چلے گا، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی بہت ضرورت ہے۔
عمران خان نے اپنے سیاسی رقیب مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئےانہیں 'یہودیوں سے بڑا سازشی قرار دے دیا۔'
اس کے علاوہ پاناما لیکس کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ ایک نکاتی ایجنڈے پر پیپلزپارٹی کےساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔