حافظ آباد:پولیس کا سرچ آپریشن،33مشتبہ افراد گرفتار

شائع 31 دسمبر 2016 05:31am

حافظ آباد :حافظ آباد میں پولیس نےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن دوران33 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزمان میں عامر،محمد عظم، یاسر، رانا مجاہد اور ثناءالله شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اورڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments