Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔
حکومت کا مہنگائی کے ستائے شہریوں کو تحفہ ،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں67 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کو جواز بنا کر مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
اضافے کے بعد اب کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 90 روپے، لاہور اور پشاور میں 95 روپے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 115 روپے جبکہ گلگت بلتستان، مری، نتھیاگلی اور بالاکوٹ میں 120 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔