Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر سمندر میں نہانے اور تفریح کے لئے جانے والوں پر سندھ حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ذرائع کے مطابق سی ویو کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس پلان بھی جاری کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نیوائیرنائٹ پراخترکالونی سے سی ویو کی جانب سفر نہیں کیا جاسکے گا،کورنگی سے آنے والے ٹریفک کو شارع فیصل کی طرف موڑا جائے گا۔
جبکہ کے پی ٹی پُل سے امریکی قونصلیٹ جانے والی سڑک رات نو بجے بند کردی جائے گی،بوٹ بیسن چورنگی سے بلاول چورنگی جانے والی سڑک بھی بند رہے گی۔
بلاول چورنگی سے کلفٹن ہیلی پیڈ جانے والا راستہ مکمل بند رہے گا،کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آنے والی بڑی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے کی طرف موڑا جائے گا۔
سال نو پر ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کےلیے ٹریفک کے متبادل انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،تمام رہائشی افراد قومی شناختی کارڈ دکھا کر مذکورہ روٹ پر جا سکیں گے۔