کراچی: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

شائع 31 دسمبر 2016 04:39pm

کراچی:کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو روز قبل ماں بیٹی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو نیوکراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

 دو روز قبل سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں ماں اور بیٹی کا قتل کرنے والا مرکزی ملزم شمائل کہتا ہے کہ معاشی ناکامی کے طعنے دینے پر ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کرممانی کو قتل کردیا۔

تیسرا قتل ملزمان نے پڑوس کے رہائشی گیارہ سالہ مبشر کا کیا،جس پر انہیں شبہ تھا کہ اس نے انہیں قتل کرتے ہوئے دیکھ لیا ہے۔

بچے کے ماموں نے بتایا کہ ملزمان نے گلا دبا کر مبشر کو قتل کیااور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔

متعلقہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم شمائل اپنی ممانی مقتولہ کشور کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔رشتے سے انکار پر ملزم نے دہرے قتل کی واردات کی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرکے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔

Read Comments