Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے اتوار کے روز سال 2017کےآغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے نیا سال پاکستانیوں کیلئے خوشیاں اور خوشحالی لائے، نئے سال کی شروعات پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابیوں کے ساتھ کمزوریوں پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔ پاکستان نے دہشت گردی اورانتہا پسندی پرکافی حد تک قابو پایا ہے ۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے قوم کونئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی پاکستانی عوام کو لاتعداد خوشیوں سے نوازے۔
'نیا سال میں پرامن ،خوشحال اورترقی یافتہ پاکستان ہوگا۔ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہاہے'۔