Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملک میں 2017کا پہلا سورج نئی امنگیں لے کرطلوع ہوگیا ۔ سال نوکے سورج نے طلوع ہوتے ہی امید کی نئی کرنیں بکھیردیں۔
سال 2016اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لئے رخصت ہوا اورنئے سال نوکا پہلا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں اور نئی امنگیں لے کرطلوع ہوچکا ہے۔
عوام پُرامید ہیں کہ نئے سال کا سورج ملک میں امن، استحکام، ترقی اورخوشحالی کی کرنیں بکھیرے گااوراس سال ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جوگزشتہ سال ادھورے رہ گئے تھے ۔
عوام کویہ بھی توقع ہے کہ اب کے برس ان کے کچھ مسائل حل ہوں گے اورکچھ مسائل کے حل میں پیشرفت ہوگی ۔