بھارت میں پاکستانی خاتون روبینہ قید، وزارت داخلہ کا نوٹس

شائع 01 جنوری 2017 01:35pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھارتی قید میں موجود روبینہ نامی خاتون کے پاکستانی ہونے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو اس خاتون کی شہریت سے متعلق  اڑتالیس گھنٹوں میں تصدیق کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک جیل میں حیدرآباد کی ایک خاتون اپنے ساڑھے چار سالہ بیٹی کے ہمراہ قید ہے۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاہےکہ چودھری نثار نے ڈائریکٹر محکمہ پاسپورٹ اور چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ، مقبوضہ جموں کی جیل میں، بھارتی قید میں موجود روبینہ کے شہری کوائف کی فوری تصدیق کی جائے ، یہ تمام تر عمل دو دن میں مکمل کیا جانا چاہیئے۔

وزیرداخلہ نے اپنی وزارت کے حکام کو بھی حکم دیا ہے کہ اس خاتون کے پاکستانی ہونے کی تصدیق ہوجائے تو اسے جلد پاکستان لانے کیلئے وزارت خارجہ سے مل کر کام کیا جائے۔

Read Comments