پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کاراج، حدنگاہ صفر

اپ ڈیٹ 02 جنوری 2017 08:01am

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی، شدید دھند کے باعث ٹریفک کا نظام بھی معطل ہوکر رہ گیا۔

پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، میاں چنوں، ملتان، خانیوال اور بہاولپور کےعلاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہوکررہ گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Read Comments