Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے۔
موسم سرما کی تعطیلات ہوئیں ختم اور شروع ہو گئی پڑھائی،پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی سکولز بھی کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔
کلاس روم میں کسی بچے کو امتحانات میں ٹاپ پوزیشن کی فکرلاحق رہی تو کوئی چھٹیوں میں گزارے لمحات دوستوں کو سنانے میں مصروف رہا۔
تعلیمی سرگرمیوں کا آغازہونے پر پڑھائی کے ساتھ ساتھ کچھ ننھے منے پھولوں کی سالگرہ بھی اسکول میں ہی منانے کا اہتمام کیا گیا۔
بعض نجی تعلیمی ادارے 4جنوری کو کھلیں گے جس کے بعد امتحانات کا سلسلہ شروع ہوگا اور نئی کلاسوں میں جانے کی تیاری کی جائے گی۔