Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ نے پیر کو میگا کرپشن کیس میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی پلی بار گینگ کی درخواست مسترد کردی۔
بلوچستان میں میگا کرپشن کیس کے مرکزی کردار سابق سیکریٹری خزانہ اور ان کے سہولت کار سہیل مجید کی جانب سے آج احتساب عدالت کوئٹہ میں پلی بارگینگ کی درخواست دائر کی جس کو معزز جج نے درخواست پر اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا۔
مشتاق رئیسانی کے گھر پر گزشتہ سال مئی میں نیب حکام نے چھاپہ مارکر 60 کروڑ سے زائد کے کرنسی نوٹ، پرائز بانڈ زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد کیں تھیں۔
مشتاق رئیسانی اور انکے سہولت کار سہیل مجید نے اپنی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بنائے جانے والے اثاثہ جات جن کی مالیت 2ارب کے قریب ہے سرکاری خزانے مین جمع کرادی تھیں۔
بلوچستان میگا کرپشن کیس کے ایک اور کردار مشیر خزانہ خالد لانگو نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، ان کیخلاف احتساب عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔