Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں سانحہ صفورا کے مجرموں نے فوجی عدالت کی سزائے موت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سانحہ صفورا میں ملوث مجرمان سعدعزیز،اسد الرحمان، طاہرمنہاس، ناصر اور اظہرعشرت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزاروں نے کبھی اعتراف جرم نہیں کیا۔
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیزسے فوجی عدالت کےفیصلے کا پتا چلا۔فوجی عدالت نے فیصلے کے خلاف اپیل بھی مسترد کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کا فیصلہ آنے تک سزا پرعمل درآمد روکاجائے اورسپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل کوسن کرفیصلہ کیا جائے۔
جس پر سندھ ہائیکورٹ نے وزارت دفاع، وزارت داخلہ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اوردیگرکو نوٹسز جاری کردیئے۔
عدالت نے فریقین کو16 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔