ترکی میں 4پاکستانی انسانی اسمگلرز کے چنگل میں پھنس گئے

شائع 03 جنوری 2017 05:30am

گوجرانوالہ:ترکی میں 4پاکستانی انسانی اسمگلرز کے چنگل میں پھنس گئے،غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے چاروں نوجوان انسانی اسمگلروں کے ہتھے چڑھ گئے۔

گوجرانوالہ کے محلہ باغبانپورہ کے رہائشی ذیشان، عابد، عثمان اوروزیرآباد کا رہائشی عدیل ایجنٹ کے ذریعے 3ماہ قبل ترکی پہنچے۔

مگروقت پرپورے پیسے ادا نہ ہونے پراسمگلرزنے چاروں نوجوانوں پرانسانیت سوزتشدد کیا اور ویڈیو بناکر اہلخانہ سے 20 لاکھ روپے فی کس کا مطالبہ کردیا۔

متاثرہ نوجوان ذیشان کے چچا کا کہنا ہے کہ اسمگلرز نے ایک دن کے اندر پیسا ادا نہ کرنے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں اب تک کسی بھی خاندان کی جانب سے کارروائی کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

Read Comments