کراچی:پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک،5گرفتار

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2017 05:32am

کراچی کے علاقےپرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ مختلف علاقوں سے 5ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہیں۔

منگل کے روز پرانی سبزی منڈی پختون چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش درویش گروپ کا مقامی کمانڈر رانا احسان ماراگیا،ملزم سے ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب عزیزآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے سابق عہدیدارسمیت 3مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

ملزم عمران اورشعیب نے پی ایس پی کے عہدیدارثاقب غنی کے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ،ملزمان نے عبید غنی کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کیا تھا۔

اُدھرگلبہاراورجوہرآباد سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتارکرکے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

Read Comments