Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے لندن فلیٹس اور آف شورکمپنوں کی ملکیت کے حوالے سے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔
سپریم کورٹ میں پاناما پیپرزکیس کی سماعت کل سے دوبارہ شروع ہوررہی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سےسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے 40صفحات پرمشتمل اضافی دستاویزات میں موزیک فرانسیکا ، بریٹش ورجن آئس لینڈ کے تحقیقاتی ادارے اور لندن فلیٹ کی ملکیت شامل ہیں ۔
دستاویزمیں وزیراعظم نوازشریف کے2012میں دیئےگئے ایک انٹرویوکا مواد بھی دیا گیا ہے ۔
دستاویزات میں بتایاگیاکہ موزیک فونسیکا نے منروا سورسزاورسامبا فنانشل گروپ کوہر6ماہ بعد ملکیت کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیاتھا جس میں مریم صفدرآف شورکمپنیوں کی بینیفیشل اونرکہا گیا جس سےمالکیت ثابت ہوتی ہے۔
تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ مریم نوازاورحسین نوازکے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ جھوٹی ہے جوعدالت کوگمراہ کرنے کیلئے بنائی گئی ۔
دوسری جانب شریف خاندان نے کیس میں نئے وکلاء کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
وزیراعظم کی پیروی مخدوم علی خان ،حسن اورحسین نوازکی وکالت سلمان اکرم راجا مریم نوازکی جانب سے شاہد حامد پیش ہوں گے ۔
اس سے پہلے وزیراعظم کا مقدمہ اٹارنی جنرل اوربچوں کی وکالت اکرم شیخ کررہے تھے ۔