Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے۔
آج نیوز کے مطابق، منگل کے روز وزیراعظم کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارسمیت وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں خارجہ پالیسی اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور خارجی محاذ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے مختلف پالیسی آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی رابطوں کیلئے اہم ستون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے،جو امن ،خوشحالی اور ترقی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے۔