لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہونے کا ثبوت آگیا ہے:عمران خان

شائع 03 جنوری 2017 05:19pm

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے پاناما لیکس سے متعلق مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے۔

تحریک انصاف کی طرف سے چالیس صفحات پرمشتمل اضافی دستاویزات میں پانامہ کی قانونی فرم موزیک فونسیکا اور برطانوی تحقیقاتی ادارے کے درمیان ای میل رابطوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

 عمران خان کا کہناہےکہ مخالفین کے پاس ثبوت نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی حکومتی ٹیم کی آنکھیں اب کھل گئی ہوں گیں۔ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہونے کا ثبوت آگیا ہے، اب باقی سب جھوٹ خود سامنے آجائیں گے۔

پی ٹی آئی کے اضافی دستاویزمیں وزیراعظم کے چارسال پرانے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

 کپتان کہتے ہیں کہ مریم نوازاورحسین نوازکے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ صرف عدالت کوگمراہ کرنے کیلئے بنائی گئی تھی ، قطری شہزادے کا خط بھی ایک فراڈ تھا۔

عمران خان کا کہناہےکہ مریم کے اثاثے حقیقت میں ان کے والد کی دولت ہیں جو منی لانڈرنگ سے 90 کی دہائی میں لندن میں موجود قاضی فیملی کو بھیجے گئے تھے ۔

Read Comments