Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور کورنگی میں جمعرات کے روزفائرنگ کے مختلف واقعات میں سب انسپکٹر سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں واقع لال فلیٹ کے قریب نامعلوموٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے فیروز آباد تھانے میں شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر اقبال محمود جاں بحق جبکہ ساتھ موجود 2مزید افراد زخمی ہوئے ۔
واقع کے اطلاع ملنے کے بعد سی ایم سندھ نے واقع کی تفصیلی رپورٹ آئی جی سندھ نے طلب کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے احکامات جاری کردئے ۔
دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ کے قریب جمشید کوارٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنٹ ملک عبد الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوا ۔
ادھر کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رضوان نامی شخص جاں بحق ہوا ۔
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث شان عرف شانی نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔