رئیس کی "ماہرہ" نے دل جیت لیے
ممبئی:2017 کی پہلی سُپر ہٹ خیال کی جانے والی فلم"رئیس"کا دوسرا گیت "ظالما"ریلیز کردیا گیا ہے۔ گانے کی کلپ اور تصویر کنگ خان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پہلے ہی جاری کرچکے تھے جسے دیکھ کر لوگ پورا گانا دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔جو آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ گانے میں ماہرہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ دونوں اداکاروں کی کیمسٹری بھی لاجواب ہے۔ بلاشبہ پورے گانے میں ماہرہ اپنی خوبصورت اداکاری کے باعث چھائی ہوئی ہیں۔ ان کا انداز لوگوں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ہے،جبکہ شاہ رخ کو تو کنگ آف رومینس کہا جاتا ہے ان سے بہتر رو مانٹک رول کوئی اور کر ہی نہیں سکتا۔