رئیس کی "ماہرہ" نے دل جیت لیے

شائع 05 جنوری 2017 10:09am

mahira2

ممبئی:2017 کی پہلی سُپر ہٹ خیال کی جانے والی  فلم"رئیس"کا دوسرا گیت "ظالما"ریلیز کردیا گیا ہے۔

گانے کی کلپ اور تصویر کنگ خان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پہلے ہی جاری کرچکے تھے جسے دیکھ کر لوگ پورا گانا دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔جو آج  ریلیز کردیا گیا ہے۔

گانے میں ماہرہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ دونوں اداکاروں کی کیمسٹری بھی لاجواب ہے۔

mahira3

بلاشبہ پورے گانے میں ماہرہ اپنی خوبصورت اداکاری کے باعث چھائی ہوئی ہیں۔

mahira1mahira4

ان کا انداز لوگوں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ہے،جبکہ شاہ رخ کو تو کنگ آف رومینس کہا جاتا ہے ان سے بہتر  رو مانٹک رول کوئی اور کر ہی نہیں سکتا۔

mahira2

یہ کہنا غلط نہ ہوگا  کہ گیت ظالما لوگوں کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہو گیا ۔ظالما کے بول معروف  شاعر جاوید اختر نے لکھے ہیں  جبکہ گانے کی موسیقی  رام  سمپتھ نے دی ہے۔

mahira5

اس سے قبل سنی لیونی پر فلمایا گیا گانا"لیلیٰ میں لیلیٰ"ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں شائقین دیکھ چکے  ہیں۔

خیال رہے کہ فلم"رئیس"رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام