Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ملاقات کی جس میں افواج پاکستان کے پیشہ وارنہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف اور جنرل زبیر محمودحیات کے درمیان قومی سلامتی سے متعلق اسٹرٹیجک مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔