'اب ضرب قلم کی ضرورت ہے '

شائع 05 جنوری 2017 03:00pm

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے بعد اب ضرب قلم کی بھی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں جاری ادبی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادبی شخصیات کی سوچ معاشرےکےہرطبقے کوزندگی کا شعور دیتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو امید کا پیغام دیا جانا چاہئے کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائیگا،ضرب عضب کے بعد ضرب قلم کی بھی ضرورت ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کانفرنس میں معاشرے کو درپیش انتہاپسندی اور عدم ضبط کے رویوں کے معاملے پر بھی غور کیا جائیگا کہ کس طرح ان مسائل کو ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں سے نمٹا جاسکتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کئی ملکی شہری اور معصوم بچے اس مسئلے کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ان مسائل کو سامنا کرچکی ہے اور ہماری فوج بھی کافی پیشہ ور ہے اور ملک کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار نبھارہی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے قومی ورثے کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی طور پر پانچ سو ملین روپے کی خطیر رقم کی امداد کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس اسلام آباد میں چار روز تک جاری رہیگی جس میں نامور ادبی اور اہم شخصیات شرکت کرینگی۔

Read Comments