ن لیگ کی اب نیندیں اڑ جائیں گی، بلاول

شائع 05 جنوری 2017 03:02pm

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے اور سابق صدر زرداری کے پارلیمنٹ میں جانے سے ن لیگ پریشانی کا شکار ہوجائیگی۔

اپنے خطاب میں بلاول نے کہا کہ چارمطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پربھی آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ان کے پارلیمنٹ جانے سے ن لیگ والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

سابق صدر زرداری نے چند روز قبل خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس پہنچے ہیں اور اب وہ ملکی سیاست میں کافی متحرک ہیں اور حالیہ اپنے خطاب میں سابق صدر زرداری نے ملکی انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

بلاول بھی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔

Read Comments