Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے بھی سندھ حکومت کو وسائل مہیا نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔
میئر کراچی وسیم اختر اپنی سوروزہ صفائی مہم کے حوالے شاہ فیصل ٹاؤن کی یوسی آٹھ پہنچے اورعلاقے میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور انتطامیہ کواحکامات جاری کئے۔
میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سو روزہ مہم میں جو یونین کونسل شامل ہیں ان کو صاف کریں گے اور مہم کامیابی سے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ بلدیات کو فنڈز جاری نہیں کررہی ۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات میں سالوں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کومستقل کرنے کے لیے حکومت سے بات جاری ہے، احتجاج کا مرحلہ دوسرا ہے اس پرغورکرینگے۔
انہوں نے کہا صفائی مہم میں کراچی کی سوگلیوں کوپختہ کیا جارہا ہے، جن علاقوں میں پانی کے مسائل ہیں وہاں واٹربورڈ سے بات چیت جاری ہے، جہاں جہاں سیوریج کا مسئلہ ہے اس کو درست کر رکے ٹائلز لگائیں گے۔