کراچی: دہشت گرد پھر سرگرم،ایک شخص جاں بحق، دو پولیس اہلکار زخمی

شائع 06 جنوری 2017 02:03pm

کراچی :کراچی میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے اور تازہ واقعات ایک شخص جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پردہشت گردوں  نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔فائرنگ  کی زد  میں آکر رکشہ ڈرائیور جاں بحق، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب دہشت گردوں  نے تیموریہ تھانے پر دستی بم حملہ بھی کیا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

Read Comments