Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر گزشتہ رات بنی گالہ سے لاپتہ ہو گئے۔
سلمان حیدر کی اہلیہ کے مطابق وہ گزشتہ رات اسلام آباد بنی گالہ میں تھے جہاں سے انہوں نے اہلیہ کو رات ساڑھے آٹھ بجے گھر پہنچنے کا کہا تھا، اس کے بعد سلمان سے رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ رات گئے سلمان کے موبائل سے ایس ایم ایس آیا کہ کورنگ میں گاڑی کھڑی ہے وہ لے لی جائے۔
سلمان حیدرکی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ لوئی بھیرمیں درج کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان حیدرفاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسراورانسانی حقوق کےکارکن کے طورپر جانے جاتے تھے۔