اپ ڈیٹ 25 جنوری 2017 05:37am

ابرارالحق نے بوہیمیا کی زندگی بدل دی

پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا نے سگریٹ اور شراب نوشی سے توبہ کر لی ہے۔ معروف سنگر ابرار الحق نے بوہیمیا کی زندگی میں آنے والی اس حیرت انگیز تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بوہیمیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک ٹوئیٹرکے ذریعے بتایا کہ ابرار الحق کے ساتھ ملاقات کرکے اپنی زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کا موقع ملا۔

اپنی فیس بک پوسٹ میں بوہیمیا نے لکھا کہ ابرار الحق کے ساتھ خوشگوار ملاقات کے بعد انہوں نے شراب اور سگریٹ نوشی کو ترک کر دیا ہے۔ میں سر ابرار الحق کا بہت شکر گزار ہوں، اگر میں ایسا کر سکتا ہوں تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

Read Comments