شائع 01 فروری 2017 02:33pm

مارکیٹ میں آرہے ہیں 'اینی میشن ڈسپلے شوز'

آپ نے جی پی ایس کے حامل جوتوں کے بارے میں تو شاید سنا یا پڑھا ہوگا۔ لیکن  امریکی کمپنی نے ان سے بھی زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل جوتے متعارف کروا دیئے ہیں۔

ان جوتوں کی اطراف اینی میٹڈ رنگین تصاویر اور ڈیزائنز بدلتے رہتے ہیں جسے آپ سمارٹ فون ایپ سے کٹرول کر سکیں گے۔

 ان جوتوں کے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ اگر 20 لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوجائے تو وہ اس جوتے کو فروخت کیلئے بھی پیش کرسکیں گے اور یہی وجہ ہے کہ اسے تخلیق کرنے والے افراد نے اس تصور کو 'کراؤڈ فنڈنگ' پر پیش کیا ہے۔

یہجوتے ازخود بجلی تیار کریں گے اور 100 فیصد واٹر پروف ہوں گے۔ فی الحال اسے 3 ڈیزائن میں پیش کیا جائے گا۔اس جوتے کی قیمت  150 ڈالر سے شروع   ہوگی لیکن ابھی قیمت کے لحاظ سے کمپنی نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

 اس جوتے میں پیزو الیکٹرک جیسے مٹیریل لگائے جائیں گے جو ہر قدم چلنے پر بجلی بناکر جوتے میں نصب بیٹری میں محفوظ کریں گے۔ اس بیٹری سے جوتے کا ڈسپلے چلے گا جو ای پیپر پر مشتمل ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=O5XhzmjUVnk&feature=youtu.be

بشکریہ اِن گیجٹ

Read Comments