شائع 02 فروری 2017 04:39pm

فلم رئیس کے آن لائن لیک ہونے پر ہدایتکار کا ردعمل

بولی وڈ     سپر اسٹار  شاہ رخ خان کی نئی فلم رئیس  کے آن لائن لیک ہونے سے  متعلق فلم کے ڈائریکٹر  راہول ڈھولکیا   نے اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

پارزانیا کے   فلمساز کو اس چیز نے بہت مایوس کیا کہ لوگ ان کی فلم رئیس تھیٹر میں دیکھنے کے بجائے اسمارٹ فون پر دیکھ رہے ہیں۔

ہدایتکار نے  نے اپنی مایوسی کا اظہار ٹوئٹرپر کیا ۔

ساتھ ہی انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے تھیٹر جا کر فلم دیکھی۔

 

بشکریہ زی نیوز

Read Comments