شائع 08 فروری 2017 12:09pm

پروفائل پکچر آپ کے پیشہ ورانہ مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے

انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ پہلا تاثر آخری اور مکمل تاثر ہوتا ہے۔ اگر آپ پیشہ ور ہیں یا کہیں نوکری کی تلاش میں ہیں تو آپ کی تصویر آپ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خاص طور پر آپ کی پروفائل پکچر۔ کیونکہ کوئی بھی کمپنی آپ کی شخصیت کی پہچان کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بنے آپ کے اکاؤنٹ سے کرتی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ آپ کی پروفائل پکچر اچھی ہو۔ یہاں آپ کو پیشے کے لحاظ سے تصویر کھنچوانے کے چند اہم اصول بتا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ پروفیشنل تصویر بنوا سکتے ہیں۔

٭ اپنا سر سیدھا رکھیں

تصویر کھنچواتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا سر سیدھا ہو۔

٭ صرف آپ کی تصویر

اگ آپ تصویر کھنچوا رہے ہیں تو وہ صرف آپ کی تصویر ہونی چاہئیے۔ تصویر میں کوئی اور آپ کے ساتھ نہ ہو یا کوئی دوسری چیز موجود نہ ہو۔

٭ دھندلی نہ ہو

اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی تصویر دھندلی نہ ہو اور اچھے فوکس کے ساتھ ہو۔

٭ تصویر حالیہ ہو

حالیہ تصویر کا استعمال کیجئے تا کہ آپ کو پہچاننے میں دشواری نہ ہو۔

٭ مناسب لباس

تصویر بنواتے وقت آپ کا لباس مناسب ہونا چاہئیے۔ شارٹس یا کسی بھی قسم کی ٹوپی نا قابل قبول ہوتی ہے۔

٭ پرسکون چہرہ

کوشش کرین کہ تصویر بنواتے وقت آپ کا چہرہ پرسکون اور مسکراتا ہوا ہو۔ اس سے تصویر میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔

٭ کمپنی لوگو استعمال نہ کریں

کبھی بھی اپنی پروفائل پکچر میں کمپنی کا لوگو استعمال نہ کریں کیونکہ لوگ آپ کو آپ کی وجہ سے جانتے ہیں نہ کہ کمپنی کی وجہ سے۔

٭ پروفائل پکچر ضرور لگائیں

پروفائل پکچر ضروری ہے۔ اگر آپ پروفائل پکچر نہیں لگاتے تو ممکن ہے لوگ آپ سے رابطہ کرتے ہوئے کترائیں۔

بشکریہ ٹیک انسائڈر

Read Comments