پاسپورٹ حوالگی کیس : ایان علی کو نوٹس جاری

شائع 10 دسمبر 2015 08:16am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ حوالگی کیس میں کسٹم حکام کی درخواست پرماڈل ایان کو نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کے خلاف کسٹم حکام کی درخواست پرسماعت کی۔
کسٹم حکام کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایان کا پاسپورٹ کرنسی سمگلنگ کیس میں اہم ثبوت ہے، ایان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس لئے پاسپورٹ دینے کی کوئی وجہ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملزمہ کے غیر قانونی راستے سے ملک سے فرار کا خدشہ ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ ایان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت سولہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Read Comments