شائع 10 فروری 2017 01:51pm

کرن جوہر اور کاجول کی درمیان دراڑ

 ایک انٹر ویو کے دوران کرن جوہر کا کہنا تھاکہ ان کی  اور کاجول   کی دوستی ختم ہو چکی ہے ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  کر ن نے کہا کہ اس کے ذمہ دار  کاجول کے شو ہر اجے دیوگن ہیں۔  ایک روز انھوں نے مجھے فون کیا اور سخت لہجے میں  الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی پارٹی میں کاجول کے متعلق غلط باتیں کی ہیں جو ان کو معلوم ہو گئی ہیں ۔حالانکہ  یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ اس طرح سے کسی پر الزام لگا دیں اور  کسی کو اپنی بات ب کہنے کا موقع ہی فراہم نہ کریں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں  حیران تھا  جب کاجول نے  اسمتعلق حیران کن ٹوئٹ کیا ۔  میرا خیال تھا کہ کاجول اپنے شوہر کو  میرے خلاف ایسا نہیں کرنے دیں گی لیکن   جب ایسا ہوگیا تو ان کو معافی مانگنا چاہئے تھی ۔

واضح رہے کہ جوہر نے اپنے اور اجے کے درمیان  اختلافات  کا ذکر  اپنی کتاب ' ان سوئیٹیبل بوائے '  میں بھی کیا ہے  جبکہ  کاجول نے شاہ رخ خان کےساتھ فلم کچھ کچھ ہوتا ہےکبھی خوشی کبھی غم  اورمائے نیم از خان   میں کام کیا  جس کے  ہدایت کار کرن جوہر تھے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments