شائع 16 فروری 2017 02:28pm

امیتابھ کے بولی وڈ میں 48 سال مکمل

بولی وڈاسٹار امیتابھ بچن کے  فلم انڈسٹری میں 48 سال مکمل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے  اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا ذکر کیا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں  چند تصاویر کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ میں باقاعدہ فلم انڈسٹری میں 15 فروری 1969 میں آیا تھا   اور میری پہلی فلم ' سات ہندوستانی'  تھی۔

واضح رہے کہ  70 کی دہائی  کے آغاز میں امیتابھ  بچن فلم'زنجیر'  اور 'دیوار' میں بھی نمایاں نظر آئے تھے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments