حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خود کار ڈرائیو کررہے ہیں جبکہ ابرام بالکل ہیرو کی طرح کھڑے باہر کے نظارے کررہے ہیں اور لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
ویڈیو بشکریہ:یو ٹیوب
کسی بڑے سُپر اسٹار کا اس طرح کھلے عام سڑکوں پر سفر کرنا آسان نہیں لیکن شاہ رخ اپنے بیٹے کی خوشیوں کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں جس کی ایک مثال اس ویڈیو کو دیکھ کر نظر آتی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ کی کا رکو پولیس نے گھیرے میں لیا ہوا تھا تا کہ کسی ناخوشگوار واقع سے محفوظ رہا جا سکے۔