کنگ خان نے لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ابرام کو دیا انوکھا تحفہ

شائع 22 فروری 2017 07:12am

srk

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،شاہ رخ چاہے شوٹنگ پر ہوں یا بیرون ملک دوروں پر ابرام ہر جگہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

شاہ رخ اور ابرام کا رشتہ  روایتی باپ بیٹوں سے بڑھ کر ہے جس میں خان یہ بھی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ ایک اسٹار ہیں،ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاہ رخ نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ممبئی کی سڑکوں کی سیر کروائی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خود کار ڈرائیو کررہے ہیں جبکہ ابرام بالکل ہیرو کی طرح کھڑے باہر کے نظارے کررہے ہیں  اور لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔

ویڈیو بشکریہ:یو ٹیوب

کسی بڑے سُپر اسٹار کا اس طرح کھلے عام سڑکوں پر سفر کرنا آسان نہیں لیکن شاہ رخ اپنے بیٹے کی خوشیوں کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں جس کی ایک مثال اس ویڈیو کو دیکھ کر نظر آتی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ کی کا رکو پولیس نے گھیرے میں لیا ہوا تھا تا کہ کسی ناخوشگوار واقع سے محفوظ رہا جا سکے۔