کہیں آپ بھی مضر صحت گُجیا تو نہیں کھا رہے؟
اکثر مٹھائی والوں کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ گجیا خالص اصلی گھی سے تیار کرتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے ،مٹھائی کی دوکان پر تیار کی جانے والی گجیا در اصل بناسپتی سے تیار کی جاتی ہے ، یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ جب بھی گجیا خریدی جائے تو باقاعدی لائسنس یافتہ اور قابل اعتماد جگہ سے خریدی جائے ۔
اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ دکان کے اندر صفائی کتنی ہے ، دکاندار کا صاف کپڑے اور دستانے استعمال کر نا لازمی ہے ۔
گھر میں گجیا تیار کرنے کیلئے سب سے پہلے کھویا کو چیک کرنا انتہائی ضرورری ہے، سب سے پہلے کھویا پانی میں گرم کریں اور پھر اس کے ٹھنڈے ہونے کے بعد اس میں آیوڈین ڈال دیں، اگر اس کے بعد اس کا رنگ تبدیل ہو کر نیلا ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ اس میں ملاوٹ ہے ۔
بعض اوقات لوگ زیادہ مقدار میں گجیا بنانے کیلئے پہلے سے کھویا بنا کے رکھ لیتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ کھویا زیادہ دیر محفوظ نہیں رہ سکتا یہ وقت کے ساتھ جلدی خراب ہو جاتا ہے لہذا کھویا پہلے تیار کرنے سے گریز کریں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز