شائع 16 مارچ 2017 01:18pm

ساؤتھ انڈین ماڈل نے نریندر مودی کی بیٹی ہونے کا دعوٰی کردیا

پچیس سالہ آوانی مودی کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کی بیٹی ہیں۔  انہوں نے انتہائی چالاکی سے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو نریندر مودی کی بیٹی کہا اور میڈیا کے سامنے ایک تقریباً متنازعے بیان داغ دیا۔

صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ کیا آپ کا نریندر مودی سے کوئی رشتہ ہے؟

 تو انہوں نے جواب دیا کہ ہں میرا ان سے بہت قریبی رشتہ ہے۔ میں ان کی بیٹی ہوں جس طرح گجرات کی ہر لڑکی ان کی بیٹی ہے۔

آوانی مودی ساوتھ انڈیا کی ایک مشہور ماڈل ہیں۔ جنہوں نے کیلنڈر گرل میں کام کیا ہے۔ ساتھ ہی کافی بولڈ فوٹو شوٹس بھی کرتی رہی ہیں۔

بشکریہ india.com

Read Comments