شائع 19 اپريل 2017 01:00pm

تمام فنگر پرنٹ لاکس کو کھولنے والا ماسٹر فنگر پرنٹ

فنگر پرنٹ سیکیورٹی سسٹم آپ کے ڈیوائسز کو محفوظ بنانے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ ایک آسان طریقہ ہے ڈیوائس کو ان لاک کرنے کا۔

لیکن اب نیویارک یونیورسٹی اور مشیگن اسٹیٹ کے کمپیوٹر سائنسدان ایک ماسٹر پرنٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعے کسی بھی فنگر پرنٹ لاک کو کھولا جاسکے گا۔

این وائی یو کے ٹنڈن اسکول آف انجینئیرنگ کے کمپیوٹر سائنٹسٹ ناصر میمن نے بتایا کہ موبائل فون میں موجود سینسر چھوٹے ہوتے ہیں اور پورا فنگر پرنٹ اسکین نہیں کرپاتے۔ ساتھ ہی اسمارٹ وفن کا فنگر پرنٹ سیسنر کئی پرنٹ کو ایک ساتھ پہچان سکتا ہے۔

میمن اور ان کے ساتھیوں نے 800 فنگر پرنٹس کا تجزیہ کیا اور ان سے ہزاروں جزوی پرنٹس بنائے، جن میں سے 15 فیصد پرنٹس اصل پرنٹ کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ

Read Comments