شائع 22 اپريل 2017 01:34pm

استعمال شدہ ٹی بیگز کے چار انوکھے اور کار آمد استعمال

اکثر ہم استعمال شدہ ٹی بیگز کو پھینک دیتے ہیں بنا یہ جانے کہ یہ کتنے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ استعمال شدہ ٹی بیگز فالتو نہیں ہیں بلکہ ان سے کئی اہم استعمال بھی ہیں۔

٭ کھانے کو ذائقہ دیں

استعمال شدہ ٹی بیگز کو پانی میں 3 منٹ تک ابالیں اور اس پانی کو پاستہ یا چاول پکانے میں استعمال کریں۔ یہ چاولوں اور پاستہ کو ایک انوکھا ذائقہ دیتا ہے۔

٭ چکنائی دور کریں

سنک میں کچھ استعمال شدہ ٹی بیگز ڈال دیں۔ یہ سنک میں سے چکنائی ہٹانے میں مدد کرتے ہیں، اسی طرح ٹی بیگز کے پانی میں چکنے برتن ڈال دیں۔ دھونے پر چکنائی آسانی سے دور ہو جائے گی۔

٭ جھلسی جلد کو آرام پہنچائیں

بلیک ٹی میں ٹینک ایسڈ اور تھیوبرومین ہوتا ہے جو سورج کی شعاعوں سے جھلسی جلد کو آرام پہنچاتا ہے۔

٭ بدبو دور کریں

اپنے کوڑے دان میں دو تین استعمال شدہ ٹی بیگز نیچے کی طرف رکھ دیں۔ یہ کوڑے کی بدبو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہیں ہر ہفتے بدل دیں۔

بشکریہ ٹیک انسائیڈر

Read Comments