Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

ای سی سی کی گندم کی امدادی قیمت 1350روپے مقرر کرنے کی منظوری

شائع 13 نومبر 2019 04:34pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے 4سالہ سرکلر ڈیٹ پلان اور گندم کی امدادی قیمت 1350روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔

ای سی سی نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور دیگر معاملات کی وجہ سے گندم کی فی من امدادی قیمت پچاس روپے اضافے کے ساتھ ساڑھے 13فیصد کرنے کا فیصلہ کیا، اس وقت پنجاب میں گندم کی پیدا واری لاگت ایک ہزار 349روپے جبکہ سندھ میں ایک ہزار 315روپے فی من تک بڑھ چکی ہے۔

اجلاس میں سپیشل اکنامک زونز میں گیس، بجلی دیگر سہولیات دینے کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

 ای سی سی نے اس ضمن میں مشیرتجارت عبدالرزاق داود کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جو اس معاملے کو دیکھے گی تاکہ آئندہ اس معاملےپر فیصلہ کیا جا سکے۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کی سمری پر ایف سی کیلئے اڑسٹھ کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6ارب روپے کی ٹیکنیکل گرانٹ دینے کا معاملہ بھی زیرغور آیا، جس کے تحت غریب طبقے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے آٹا، چینی، گھی اور دالوں سمیت دیگر بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔

کمیٹی نے اس مقصد کے لیے 4ارب روپے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام جبکہ 2ارب روپے وزارت خزانہ بندوبست کرنے کی تجویز پر غور و غوض کیا گیا۔

 ای سی سی نے معاملے پر سفارشات تیار کرنے کیلئے مشیر تجارت کی سربراہی میں کمیٹی  تشکیل دے دی جو آئندہ چند روز میں سفارشات مکمل کرے گی۔

ای سی سی نے پاسکو سے ایک ہزار 375روپے فی من کے حساب سے 2لاکھ ٹن گندم یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو دینے کی سمری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی نے 4سالہ سرکلر ڈیٹ کیپینگ پلان کی بھی منظوری دے دی، منصوبے کے تحت سرکلر ڈیٹ پر قابو پایا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div