ان 8 طریقوں پر عمل کریں اوراپنی پانی پینے کی عادت کو بہتر بنائیں

شائع 31 جولائ 2017 11:05am

1111

اگر آپ بھی روزانہ کسی عمر رسیدہ خاتون کی طرح جلدی تھک جاتے ہیں یا مسلسل سستی کا شکار رہتے ہیں تو جان لیجئے آپ مطلوبہ مقدار سے کم پانی کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہاں آپ کو بتایا جارہا ہے کہ کس طرح روزانہ پینےو الے پانی کی مقدار کا تعین کیا جائے اور تھکن سستی اور پیاس سے نجات حاصل کی جائے۔

٭ آٹھ گلاس پانی کافی نہیں

دن بھر میں آٹھ گلاس پانی کا استعمال ضروری نہیں۔ کیونکہ اس کی مقدار کا تعین انسان کی جسامت اور وزن پر منحصر ہے۔ اگر آپ جسامت میں بڑے اور بھاری ہیں تو آپ کو آٹھ گلاس سے زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔

٭ ہلکا ہاتھ رکھیں

آپ کو ایک ساتھ بہت زیادہ پانی پینے کی ضرورت نہیں، پانی تھوڑا تھوڑا یا پھر صرف تب پئیں جب پیاس محسوس ہو۔

٭ سوڈا اور کولڈ ڈرنک سے اجتناب

اگر آپ کو سوڈا والی کولڈ ڈرنک کی عادت ہے تو اس کے بجائے پانی کا استعمال کریں۔ اس طرح آپ کو اس کی طلب نہیں ہوگی۔

٭ پانی تک آسان پہنچ

پانی کو ہمیشہ اپنے قریب رکھیں۔ تاکہ بوقت ضرورت اس کا استعمال کیا جاسکے۔ ساتھ ہی جب لمبے سفر کیلئے نکلیں تو پانی کی بوتل اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔

٭ پانی کو لذیذ بنائیں

اگر آُ کا دل سادہ پانی پینے کا نہیں کر رہا تو اپنے پانے کے جگ یا بوتل میں کوئی پھل ڈال دیں۔ اس طرح اس میں خوشبو اور بھینا بھینا ذائقہ پیدا ہوگا اور پانی پینے میں لذیذ محسوس ہوگا۔

٭ ٹھنڈا پانی

ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں کیونکہ ٹھنڈا پانی جسم کی حرارت کو متوازن کرتا ہے۔ ساتھ ہی کیلوریز بھی جلاتا ہے۔

٭ عادت بنا لیں

مخصوص وقت پر پانی پینے کی عادت بنا لیں تاکہ آپ کو یاد رہے کہ اب آپ کو پانی پی لینا چاہئے۔ مثال کے طور پر ہر ایک گھنٹے میں آپ کو ایک گلاس پانی پینا چاہئے۔

٭ پھلوں کا استعمال

ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہو۔ ان میں تربوز، ٹماٹر اور مختلف بیریز شامل ہیں۔ اس طرح نہ صرف آپ کی پانی کی ضرورت بھی پوری ہوگی بلکہ آپ کو بھوک سے بھی نجات ملے گی۔