انسانی دماغ سے متعلق 8 حیرت انگیز حقائق
فائل فوٹودماغ انسانی جسم کا سب سے پراسرار اور اہم عضو ہے۔ سائنسدان مسلسل دماغ کے حقائق کے بارے جاننے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ مگر پھر بھی کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے ہم سب اب تک لا علم ہیں۔
آج ہم آپ کو انسانی دماغ کے متعلق 8 ایسے حقائق بتائیں گے جنہیں جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
یاداشت کمزور ہوجانا
نیند میں کمی آپ کی یاداشت پر گہرا اثر ڈالتی ہے اس سے آپ کی یاداشت کمزور ہوجاتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین سائنسدانوں کے مطابق نیند کی کمی یاداشت میں خرابی کا باعث بنتی ہے اور الزائمر جیسا مرض کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
دوران نیند ہمارا دماغ بہت سے ذہریلے مرکبات نکال دیتا ہے، جو کہ ہمارے دماغ کے لئے خطرناک ہوتے ہیں۔ اس لئے کوشش کریں کہ نیند کو پورا کریں۔
مسلسل زہنی دباؤ دماغ کے لئے خطرہ
زہنی دباؤ دماغ پر برا اثر ڈالتا ہے اس کی وجہ سے یاداشت کمزور ہونے کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ طبعیت میں چڑچڑاپن، بےچینی اور زہنی تناؤ انسان کی زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔
انسانی دماغ میں پیار اور نفرت کے احساساتا
برطانوی سائنسدانوں کے مطابق انسانی دماغ میں پیار اور نفرت کے جذبات ایک ہی حصہ میں پائے جاتے ہیں۔ البتہ پیار کے جذبات پیدا ہونے سے دماغ کی کارکردگی میں بہتری پیدا ہوتی ہے اور منطقی سوچ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
پانی کی کمی، مشکلات کا شکار
انسانی دماغ کے 80 فیصد حصے میں پانی موجود ہوتا ہے، اسی لئے پانی کی 2 فیصد کمی بھی دماغ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، پانی کی کمی کے باعث ہماری یاداشت کمزور ہو سکتی ہے جس کا روز مرہ معاملات پر برا اثر پڑتا ہے۔
خوراک میں چینی کی زیادتی
اپنے روز مرہ کھانوں میں چینی کی زیادتی آپ کے دماغ پر گہرا اثر ڈالتی ہے، چینی کی زیادتی کے باعث آپ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اس کے علاوہ کچھ سیکھنے کے عمل میں بھی دکت کا سامنا ہوتا ہے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ ماہرین نے چینی سے بنی اشیاء کو غیر محفوظ قرار دیا ہے
پینٹنگ دماغ کو بہتر بناتی ہے
ایک تحقیق کے مطابق پینٹنگ یا کسی بھی قسم کا آرٹ ورق ہماری کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، ماہرین کے مطابق آرٹ سے تعلق رکھنے والے افراد طویل عمر پاتے ہیں۔
پڑھنے سے دماغی ٹرینینگ
اوکسفڑد سائنسدان کے مطابق مطالعہ انسانی دماغ کی رفتار تیز کرنے کا ضامن ہے۔ مطالعے سے دماغ کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو تا ہے ۔ اور دماغ کے وہ حصے جو عموماً کام نہیں کرتے، کام کرنے لگتے ہیں۔
Bright Side بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔