آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 اگست 2017
حمل(Arise)
آج آپ اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر ہر شے کی حقیقت اور اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کرسکیں گے۔ آج آپ کو کسی قریبی فرد کی جانب سے دھوکہ بھی دیا جاسکتا ہے اسی لئے بہت زیادہ محتاط رہیں اور دن کے آغاز سے ہی بہتر اور سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے آپ کی بہتری اور مدد کے لئے موجود ہیں۔ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ کو لفظوں سے کھیلنا خوب آتا ہے اسی لئے آج آپ اس صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دل اور دماغ میں چھپی تمام باتوں کا برملا اظہار کرسکتے ہیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو اپنے ستاروں کی مثبت پوزیشن کے باعث کسی بھی قسم کی شراکت داری کی آفر قبول کرلینی چاہیئے کیونکہ یہ آپ کے کیریئر کے لئے بہت زیادہ منافع بخش اور فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اپنی نئی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے لئے تیار رہیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے بھی خاصی مثبت پوزیشن کا اظہار کر رہے ہیں ان ستاروں کے متعلق آج آپ کے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ تعلقات بہت زیادہ بہتر ہونے کی وجہ سے باہمی رشتے مضبوط ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کے عزائم بے حد بلند ہونے کی وجہ سے آپ میں جوش و جذبہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ نہ صرف اپنے ارد گرد موجود افراد کو حوصلہ دے سکیں گے بلکہ انہیں اپنے خیالات اور نظریات سے متاثر بھی کرسکیں گے۔ آج کے دن دوسروں میں تحفے تحائف کا تبادلہ کرنا بہت بھلا لگے گا جبکہ اس سے اپنے باہمی اور سماجی تعلقات کو بھی مضبوط بنا سکیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ بتا رہی ہے کہ آج آپ اپنی مثبت سوچ سے کام لے کر بہترین کارکردگی کا اظہار کرسکیں گے اس کے علاوہ نہت سے افراد کی سوچ کو متاثر کرنے کے لئے پرانی غلط فہمیاں ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن کہہ رہی ہے کہ آج کسی کے ساتھ شراکت داری کا تجربہ کامیاب رہے گا اور اس نتائج بھی خاصے خوشگوار حاصل ہوں گے جس کی بدولت آپ کو مالی مفادات بھی حاصل ہوں گے۔ آج خود کو ہر حال میں مثبت رکھیں اور دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔
عقرب (Scorpio)
آج اپنی ذاتی زندگی میں غیر ضروری سرگرمیوں میں شامل ہونے سے اجتناب کریں۔ آج بہت زیادہ سوچ و بچار سے کام لین نہ کہ خود پر اندھا بھروسہ کرتے ہوئے ہر کام میں گھس جائیں۔ آج مکمل حقیقت پسندی سے کام لیں کیونکہ کسی بھی پرانی سوچ یا طریقہ کار کو غیر سنجیدگی سے لیں گے تو یقینی آپ کا نقصان ہوگا۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج اپنے ذاتی اور کاروباری معاملات میں دوسروں کی مداخلت کے باعث باہمی رنجش یا تلخ رویہ پیدا ہوسکتا ہے لیکن آپ کو پریشان بالکل نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ یہ سب وقتی باتیں ہیں۔ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے رویے میں اعتدال پیدا ہوسکے گا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ اپنے خوابوں کو حقیقت بنتے دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس کریں گے اس کے علاوہ آج آپ پر موجودہ زندگی کے کئی اسرار بھی کھل سکیں گے۔ ان سے آپ بہت سی مثبت سرگرمیوں کا آغاز کرسکیں گے لیکن ایسی سرگرمیوں سے غیر متوقع منافع کی توقع نہ رکھیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے ستاورں کی خفیہ مدد کی وجہ سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے دوسروں کا تعاون ضروری ہوگا اور اسی کی وجہ سے ہی آپ اپنی منزل تک پہنچ پائیں گے۔ آج دوسروں کی برتری سے متاثر نہ ہوں اور نہ ہی انہیں کسی بھی طرح کے مواقع فراہم کریں۔
حوت (Pisces)
آج آپ دوسروں سے متاثر ہونے کے بجائے اپنے موجودہ حالات کا جائزہ لے کر اپنی منصوبہ بندی پر توجہ دیں اس کے علاوہ دوستوں سے روابط بحال ہونے سے آپ کی کامیابیوں کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔ آج آپ خود کو دوسروں کے سامنے جذباتی اور ذہین فرد کے طور پر پیش کرسکیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔