ڈاکوؤں نے لیا ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرےکا سہارا

شائع 24 اگست 2017 05:50pm
Nbcbews.com بشکریہ Nbcbews.com بشکریہ

اٹلی میں دو بھائی انوکھے طریقے سے ڈکیٹی کرتے ہوئے گرفتا ر ہوگئے۔

اطالوی پولیس کے مطابق پیر کے روزدوبھائیوں کو گرفتار  کیا گیا ہے جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہن  کر درجنوں کیش مشینز   لوٹنےکا الزام ہے۔

دونوں بھائیوں کی اس کوشش نے 1991 کی فلم'پوائنٹ بریک' کی یاد تازہ کردی جس میں  کچھ ڈاکوؤں نے سابق امریکی صدر کا بھیس بدل کر بینک لوٹاتھا۔

 پولیس کے ایک  بیان کے مطابق یہ دونوں بھائی 1997 کی فلم دی جیکل سےمتاثر تھے۔

دونوں بھائیوں نے کیش مشینوں  کو اپنا نشانہ بنایا۔

ڈکیتی کی ایک فوٹیج میں ٹرمپ کا ماسک پہنے  ایک بھائی کو  کیمراڈھکتے ہوئےاورکیشڈڈسپینسر میں دھماکا خیز مواد لگاتے ہوئے دیکھتاہے۔

وہ پھر دھماکا خیز مواد لگانےکے بعد دھماکے سے پہلے  فیوزجلا کرکونے میں جاکر بیٹھ جاتاہے۔

Nbcbews.com بشکریہ