اسمارٹ فون کے 5حیران کن کام
فائل فوٹواسمارٹ فونز نے بہت سے آلات کا استعمال ترک کروادیا ہے۔ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسے چند فیچرز سے متعلق جو آپ کے روز مرّہ کے مسائل بآسانی حل کرسکیں گے۔
فاصلہ ناپیئے
اگر آپ گھر کو ترتیب دے رہے ہوں اور آپ کے پاس پیمائشی ٹیپ موجود نہ ہو تو چیزوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ناممکن سی لگتی ہے۔ لیکن آپ کے اسمارٹ میں فاصلہ ناپنے کی ایپ موجود ہو تو آپ اس مشکل سے بآسانی نمٹ سکتے ہیں۔ ایپ چلائیے، کیمرے کو چیز کی جانب کیجئے اور پیمائش کا انتظار کیجئے۔
ریموٹ کی بیٹری چیک کیجئے
ریموٹ کی بیٹری چیک کرنی ہو تو اسمارٹ فون کا کیمرا آن کیجئے، ریموٹ کا رخ کیمرے کی جانب کیجئے اور کوئی بھی بٹن دبائیے۔ اگر آپ کو ریموڑ سے گلابی یا سرخ روشنی نکلتی دِکھائی دے تو سمجھ جائیں کے انفرا ریڈ سِگنل صحیح کام کررہے ہیں۔
بغیر چُھوئےفون کنٹرول کیجئے
ایک مخصوص ایپ کے زریعے آپ فون کو بغیر چُھوئے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ میوزک اور ویڈیو پلیئرز لانچ کرسکتے ہیں یا کالز کا جواب دے سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے اسمارٹ فون کی اسکرین گندی ہوجانے کی فکر ختم ہوجائے گی۔
حفاظت کے ساتھ ڈرائیو کریں
اگر آپ اندھیرے میں گاڑی چلارہے ہوں اور مستقل سڑک پر متوجہ رہنا چاہتے ہوں، اس صورت میں ہُوڈ وے نامی ایپ آپ کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ بس اپنے فون کو ڈیش بورڈ پر رکھ دیں، برائٹنیس سیٹ کردیں اور آپ کو مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائے گی۔
کمپیوٹر سے میسج بھیجئے
کیا آپ کی بھی بعض اوقات کام کے وقت فون کی بیٹری ختم ہوجاتی ہے؟ مائیٹی ٹیکسٹ نامی ایپ آپ کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے۔ یہ آپ کے فون یا ٹیبلیٹ کو کمپیوٹر سے جوڑدیتا ہے اور آپ کے ای میل سے ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس بھیجنے کے قابل کرتا ہے۔
Bright Side بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔