آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے تبادلے کی منظوری دیدی گئی

شائع 15 جنوری 2020 01:41pm

سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے تبادلے کی منظوری دے دی۔سندھ پولیس کے نئےسربراہ کےلئے غلام قادر تھیبو سمیت تین نام تجویز کئے جائیں گے۔تاہم اس معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان نیا تنازعہ بھی جنم لے سکتا ہے۔

سندھ کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا زیر بحث آیاکہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام سندھ حکومت کے ماتحت ہونے کے باوجود احکامات پرعملدرآمد نہیں کرتے۔ کابینہ اراکین نے یک زبان ہو کر تبادلے کی منظوری دے دی۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا آئی جی سندھ فورس کمانڈر ہیں۔ انہیں سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

 ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نئے آئی جی کےلئے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور  ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے نام تجویز کرے گی اور وفاقی حکومت کو نئے آئی جی سندھ کی تقریری کےلئے خط لکھا جائے گا۔

 تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اس مطالبے کی آسانی منظوری کی توقع کم ہی ہے البتہ اس معاملے پر ایک  نیا تنازعہ ضرور جنم لے سکتا ہے۔