آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے تبادلے کی منظوری دیدی گئی
سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے تبادلے کی منظوری دے دی۔سندھ پولیس کے نئےسربراہ کےلئے غلام قادر تھیبو سمیت تین نام تجویز کئے جائیں گے۔تاہم اس معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان نیا تنازعہ بھی جنم لے سکتا ہے۔
سندھ کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا زیر بحث آیاکہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام سندھ حکومت کے ماتحت ہونے کے باوجود احکامات پرعملدرآمد نہیں کرتے۔ کابینہ اراکین نے یک زبان ہو کر تبادلے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا آئی جی سندھ فورس کمانڈر ہیں۔ انہیں سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نئے آئی جی کےلئے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے نام تجویز کرے گی اور وفاقی حکومت کو نئے آئی جی سندھ کی تقریری کےلئے خط لکھا جائے گا۔
تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اس مطالبے کی آسانی منظوری کی توقع کم ہی ہے البتہ اس معاملے پر ایک نیا تنازعہ ضرور جنم لے سکتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔