جہلم میں تیزرفتارکارکھائی میں جاگری،2افراد جاں بحق،ایک زخمی

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2020 10:30am
فائل فوٹو

جہلم میں تیز رفتار کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

جہلم میں دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،کار میں سوار 2نوجوان حمزہ اور خالد موقع پر جاں بحق جبکہ نعمان شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو1122کے عملےنے موقع پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

زخمی ہونے والے نعمان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، کارمیں سوار افراد جہلم سے راولپنڈی جارہےتھے۔