مسلم لیگ (ن)کا آٹے اور چینی کے بحران پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ
فائل فوٹولاہور: مسلم لیگ (ن)نے آٹے اور چینی کے بحران پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
مسلم لیگ نون پنجاب کی پارلیمانی کور کمیٹی کا اجلاس سابق سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں عظمی بخاری،ملک احمد خان،طاہر خلیل سندھو،منشاءاللہ بٹ، سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان اور عظمی بخاری نے آٹے چینی کے بحران کو حکومتی نااہلی قرار دیا اور اس پر فوری طور پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ پہلے کہتے تھے انڈے اور چینی کی قیمتیں حمزہ شہباز بڑھاتے ہیں وہ تو جیل میں ہیں اب قیمتیں کون بڑھا رہا ہے؟۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کور کمیٹی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی اور طے پایا کہ ن لیگ آٹے اور چینی کے بحران پر ایوان کے اندر آواز بلند کرے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔