گزشتہ سال پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی'، ٹرانسپرنسی  انٹرنیشنل کا انکشاف'

شائع 23 جنوری 2020 01:48pm

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی۔ رپورٹ میں کہا کہ2018  کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور33 سے 32 ہوگیا۔

 کرپشن کے خلاف برسرپیکار پی ٹی آئی حکومت کےلئے ایک بڑا دھچکا۔

 ٹرانسپرنسی رپورٹ میں کہا گیا کہ  گزشتہ دہائی میں پہلی بار  پاکستان بہتری کے بجائے تنزلی کا شکار ہوا،  پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی۔

  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق 2019ء کی رپورٹ جاری کی۔انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کرسکا۔ 2018ء میں 33 نمبر حاصل جبکہ  2019ء میں پاکستان کا اسکور 32 رہا۔ جس سے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 3 درجے بڑھ کر117 سے 120 ویں درجے پرچلا گیا ۔

 ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی تعریب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرِ قیادت نیب کی کارکردگی بہتررہی۔ بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے ریکور کیے۔عدالتوں میں 530 ریفرنسز دائر کرنے کے ساتھ سزائیں دلوانے کی شرح بھی 70 فیصد رہی۔

رپورٹ میں کرپشن کے خاتمے کےلئے سفارشات دیں کہ سیاسی فنانسنگ کو کنٹرول کیا جائے ،بجٹ اور عوامی سہولتوں کو ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں نہ دیا جائے۔